Breaking News

سری لنکا نے مفت ویزوں کا اعلان کر دیا

سری لنکا نے چین، بھارت، انڈونیشیا، روس، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور جاپان کے شہریوں کو مفت ویزے دینے کا اعلان کر دیا۔

معاشی بحران کے شکار ملک نے سیاحتی شعبے کو فروغ دے کر معیشت کو پروان چڑھانے کے لیے 7 ممالک کو مفت سیاحتی ویزے دیے ہیں۔

کنٹرولر جنرل آف امیگریشن اینڈ ایمیگریشن نے کہا ہے کہ چین، بھارت، انڈونیشیا، روس، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور جاپان کے شہریوں کو 27 نومبر 2023 سے 31 مارچ 2024 تک سیاحت کی تعمیر نو کے لیے پائلٹ پروگرام کے طور پر مفت ویزے جاری کیے جائیں گے۔

مذکورہ بالا نامزد ممالک کے شہری جن کے پاس سفارتی، سرکاری، عوامی امور، خدمات اور عام پاسپورٹ ہیں وہ اس اسکیم کے تحت ویزا فری نظام سے لطف اندوز ہونے کے اہل ہیں۔

ان ممالک کے شہریوں کو سری لنکا پہنچنے سے پہلے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ETA) کے لیے 31 مارچ 2024 تک بلا معاوضہ گرانٹ/جاری کرنے کے لیے درخواست دینی ہو گی۔

اس اسکیم کے تحت سیاح 30 دن کے مفت ویزے کی مدت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور سری لنکا میں پہلی آمد کی تاریخ سے 30 دن کے اندر اندر داخلے کی ڈبل سہولت کی اجازت ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30uCIWq

No comments