’اسپتالوں، ایمبولنسز پر اسرائیلی حملے بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں‘
حماس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں اور ایمبولینس پر تازہ حملے اسرائیل کی بوکھلاٹ کا ثبوت ہیں۔
حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں ایمبولینسوں اور طبی سہولیات پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔
ہنیہ نے کہا کہ یہ قتلِ عام قبضے اور اس کی زمینی افواج کو اس مشکل کی عکاسی کرتے ہیں کہ جب ان کا مقابلہ ہمارے مزاحمتی جنگجوؤں سے ہوتا ہے جو ہماری سرزمین کا دفاع کر رہے ہیں اور ہزاروں شہیدوں کا بدلہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمت اپنی پوری طاقت کے ساتھ اپنے لوگوں کا دفاع کرتی رہے گی۔
ہنیہ نے پڑوسی ملک مصر سے بھی رفح بارڈر کراسنگ کو مکمل طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا اور خطے اور دنیا کے لوگوں سے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے جواب میں اپنے غصے کا اظہار جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔
ہنیہ نے بین الاقوامی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی انسانی، اخلاقی اور سیاسی ذمہ داریوں کو برقرار رکھے اور اقوام متحدہ کی ان قراردادوں پر عمل درآمد کرے جن میں "غزہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف ہونے والی نسل کشی” کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CFBKhu1
No comments