Breaking News

افریقی ملک میں فوج پر حملے کے بعد کرفیو نافذ

مغربی افریقی ملک سیرا لیون میں کرفیو کے نافذ کا اعلان کر دیا گیا۔

سرکاری بیان کے مطابق مغربی افریقی ملک میں انتخابی بے امنی کے کئی مہینوں کے بعد سیرا لیون نے دارالحکومت فری ٹاؤن میں مسلح افراد کے فوجی بیرکوں پر حملے کے بعد ملک گیر کرفیو کا اعلان کیا ہے۔

اتوار کو سیرا لیون کی حکومت نے کہا کہ انہوں نے فوج کی مرکزی ولبر فورس بیرکوں پر حملے کو پسپا کر دیا ہے اور وہ صورتحال پر قابو پا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات چرنور باہ نے کہا کہ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں حکومت اور اس کی ریاستی سیکورٹی فورسز کنٹرول میں ہیں.

عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے اتوار کی صبح دارالحکومت میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی جب کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سڑکوں سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OzYlRCM

No comments