امریکا نے غزہ میں ہزاروں شہریوں کی اموات کا اعتراف کر لیا
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان نے غزہ میں شہریوں کی ہزاروں اموات کا اعتراف کر لیا۔
بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈر نے یہ بیان غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے اموات کی تازہ ترین تعداد فراہم کرنے کے فوراً بعد دیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک 10,022 افراد جن میں 4,104 بچے اور 2,641 خواتین شامل ہیں شہید ہو چکے ہیں۔
حقوق کے گروپوں نے اس سے قبل بائیڈن انتظامیہ کے بیانات کی مذمت کی تھی۔ بشمول صدر بائیڈن نے وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار پر شکوک پیدا کیے تھے۔
کئی مانیٹروں نے کہا ہے کہ غزہ میں گزشتہ جنگوں میں اعداد و شمار درست ثابت ہوئے ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈر نے کہا کہ جیسا کہ اس کا تعلق غزہ میں شہری اموات سے ہے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد ہزاروں میں ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MqdcGf1
No comments