Breaking News

یو اے ای میں سونے کے دام گرگئے

دبئی : یو اے ای میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 60 درہم کمی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سونے کی فی گرام قیمت 0.25 درہم اور 10 گرام نرخ 2.5 درہم کم ہوگئے، آٹھ روز میں دس گرام سونا 60 درہم سستا ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 13 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں 0.25 درہم کمی ہوگئی، جس کے بعد نرخ 234.50 درہم پر آگئے۔

متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 2.5 درہم کمی سے 2 ہزار 345 درہم ہوگئے۔

یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں آٹھ روز کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 60 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی، 6 نومبر کو دس گرام سونے کے نرخ 2405 درہم تھے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت بھی 0.25 درہم کمی سے 217.25 درہم پر آگئی جبکہ 10 گرام نرخ 2.5 درہم کمی کے بعد 2 ہزار 172.5 درہم ہوگئے۔

واضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1947 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا دو لاکھ 11 ہزار 800 روپے پر آگیا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yuLkxGl

No comments