Breaking News

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد زندگی لوٹ آئی

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد زندگی لوٹ آئی، بازاروں میں گہما گہمی اور لوگ روزمرہ کی اشیا خریدنے میں مصروف نظر آئے۔

غزہ میں جنگ کے دوران وقفے سے بازار آباد ہو گئے۔ سڑکوں پر اسٹال لگے اور خریدار ضروریات اشیا خریدتے نظر آئے۔

جنگ میں وقفےکے تیسرے روز بھی امدادی سامان کے ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، خوراک اور پانی سے لدے اکسٹھ ٹرک غزہ کے مختلف علاقوں میں پہنچے۔

اقوام متحدہ کے مطابق مزید دو سوٹرک روانہ کیے گئے ہیں۔ دو روز کے دوران تین سو سے زیادہ ٹرک غزہ میں داخل ہو چکے ہیں۔

مریضوں کے انخلا کیلئے گیارہ ایمبولینسز، تین کوچز اور ایک فلیٹ بیڈ الشفا اسپتال پہنچایا گیا۔

غزہ جنگ میں وقفے کے دوسرے روز بھی حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا، ہفتے کے روز رات گئے حماس نے 13 اسرائیلی اور 4 تھائی شہریوں کو رہا کر دیا۔

اسرائیل نے بھی 33 بچوں اور 6 خواتین سمیت 39 فلسطینی قیدی رہا کیے، آج جنگ میں وقفے کے تیسرے روز بھی قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ آج رہا ہونے والوں کی فہرست مل گئی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/M1TjC4n

No comments