غزہ جنگ بندی میں توسیع پر امریکا نے کیا کہا؟
وائٹ ہاؤس نے غزہ جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید توسیع کی امید کی ہے۔
قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ جنگ بندی کو بڑھانے کے لیے حماس نے اگلے دو دنوں میں مزید 20 خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کا عہد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وقفے کو مزید بڑھایا جائے گا اور اس کا انحصار حماس کی جانب سے مزید یرغمالیوں کو رہا کرنے پر ہوگا۔
کربی نے اسرائیل غزہ تنازعہ کے بارے میں امریکہ کے سفارتی انداز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں امداد مل رہی ہے اور امریکیوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکہ غزہ پر بمباری کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کو محدود کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے فوجی امداد شروع کرے گا؟
کربی نے کہا ہم اسرائیلیوں پر زور دیتے رہیں گے کہ جب وہ فوجی کارروائیاں کریں تو انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں تاکہ بےگناہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ رہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/szjav3i
No comments