Breaking News

غزہ میں عارضی جنگ بندی آج سے، اسرائیل مغویوں کے ناموں سے لاعلم

غزہ میں آج سے 4 دن کےلیےجنگ میں وقفہ ہو گا۔ اسرائیل اور حماس معاہدے پر آج صبح سے عمل شروع ہو جائے گا۔

50اسرائیلیوں کے بدلے اسرائیل 250 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ اسرائیل 4 روز کےلیے زمینی حملے یا بمباری نہیں کرے گا اور ساتھ ہی غزہ میں امداد کے سیکڑوں ٹرک پہنچائےجائیں گے۔

غزہ میں سینتالیس دن بعد آج سے چار روز کی جنگ بندی ہو گی۔ اسرائیل اور حماس معاہدے پرصبح ساڑھے نو بجے سے عمل شروع ہوجائے گا۔

حماس پچاس اسرائیلی قیدیوں کی رہائی شروع کر دے گا جن کے بدلےاسرائیل ڈھائی سو فلسطینی قیدیوں کورہا کرے گا۔
اسرائیل نے دس اضافی قیدیوں کی رہائی پر جنگ بندی ایک دن بڑھانےکی پیشکش بھی کی ہے۔ چار روزہ جنگ بندی کے دوران اسرائیل زمینی کارروائی کرے گا نہ فضائی حملہ کرے گا۔

غزہ کےتمام علاقوں میں امداد کے سیکڑوں ٹرک پہنچائےجائیں گے۔

جنگ بندی شروع ہونے سے قبل اسرائیلی حملوں میں 100 شہید

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو آج شام قیدیوں کی فہرست موصول ہونے کی توقع ہے جنہیں رہا کیا جائے گا۔

ہاریٹز نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل کی حکومت ابھی تک ان قیدیوں کے نام نہیں جانتی جن کو رہا کیا جا رہا ہے یا جمعرات کو کتنے کو رہا کیا جائے گا۔

اخبار نے کہا کہ مغوی کے اہل خانہ کو ان کی رہائی سے پہلے مطلع نہیں کیا جائے گا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yM5CXam

No comments