Breaking News

ویڈیو: دبئی نالج پارک میں دنیا کا سب سے بڑا روبک کیوب نصب کردیا گیا

دبئی نالج پارک میں دنیا کا سب سے بڑا روبک کیوب نصب کردیا گیا جو کہ تقریباً 300 کلو گرام وزنی ہے۔

تخلیقی سوچ اور اختراع کے لیے مشہور 2003 میں قائم ہونے والے دبئی نالج پارک نے اپنی 20 سالہ روایت کو یادگار بنانے کے لیے دنیا کے سب سے بڑے روبک کیوب کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

اس روبک کیوب کا وزن 300 کلو سے زیادہ ہے، عالمی ریکارڈ رکھنے والی انٹرایکٹو تنصیب کی تمام سائیڈز تین بائی تین میٹرز پر مبنی ہیں۔ یہ روبک 21 فائبر گلاس کیوبز پر مشتمل ہے، ہر گلاس تقریباً ایک میٹر اونچا ہے۔

اسے ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کے مقصد کے تحت نصب کیا گیا ہے جبکہ اس کیوب میں دبئی نالج پارک کی روایتی تخلیقی سوچ اور تجزیاتی مہارت کو بھی عیاں کیا گیا ہے۔

دبئی نالج پارک کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر اس تنصیب کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ 2003 میں آغاز کے بعد سے اس نالج پارک سے 700 سے زیادہ مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی صارفین استفادہ حاصل کرچکے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے والے روبک کیوب کے شاندار افتتاح کے بعد اسے عوام کے دیکھنے اور استفادہ حاصل کرنے کے لیے کھول دیا گیا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KA3oVhs

No comments