حوثیوں کا امریکی و دیگر جہازوں پر حملہ
یمن کی حوثی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی جہاز سمیت متعدد تجارتی بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے۔
پینٹاگون نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں یو ایس ایس کارنی سمیت دیگر کمرشل جہاز حملے کی زد میں آئے ہیں جو کہ اسرائیل اور حماس جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں سمندری کشیدگی کو بڑھاوا دینے والی ایک خوفناک پیشرفت ہے۔
یو ایس ایس کارنی جس نے پہلے میزائلوں اور ڈرونوں کو مار گرایا تھا کو اس حملے میں کم از کم دو دیگر تجارتی جہازوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب شروع ہوا اور تقریباً پانچ تک جاری رہا تھا۔
Pentagon spokesman BG Pat Ryder: "The crew of the guided-missile destroyer USS Carney, operating in the northern Red Sea, earlier today shot down three land-attack cruise missiles and several drones launched by Houthis Forces in Yemen." pic.twitter.com/vjRErkn8It
— Bill Roggio (@billroggio) December 3, 2023
پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ ہم بحیرہ احمر میں یو ایس ایس کارنی اور تجارتی جہازوں پر حملوں سے متعلق رپورٹس سے آگاہ ہیں اور معلومات دستیاب ہوتے ہی فراہم کریں گے۔
امریکی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ فائر کہاں سے آیا حالانکہ انہوں نے مزید کہا کہ کارنی نے اتوار کو کم از کم ایک ڈرون کو مار گرایا۔
یمن کے حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی زمینی دراندازی پر بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملہ کریں گے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اتوار کو دو اسرائیلی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا لیکن امریکی بحریہ کے جہاز کا ذکر نہیں کیا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XmqTYRL
No comments