اسرائیل حمایت کھونے لگا ہے، امریکی صدر
امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ پر بمباری کی وجہ سے اسرائیل کی حمایت ختم ہونے لگی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے خبردار کیا کہ اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کی وجہ سے عالمی برادری کی حمایت کھونے لگا ہے۔
بائیڈن نے واشنگٹن میں ایک مہم کی فنڈ ریزنگ تقریب میں کہا کہ وہ اس حمایت سے محروم ہونا شروع کر رہے ہیں، نیتن یاہو کو اپنی سخت گیر حکومت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتی ہے۔
بائیڈن نے کہا کہ "یہ اسرائیل کی تاریخ کی سب سے قدامت پسند حکومت ہے جو "دو ریاستی حل نہیں چاہتی”۔
بائیڈن کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ان کی انتظامیہ بار بار غزہ میں جنگ کے بعد تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیتی ہے۔
’غزہ میں نہ حماس نہ فلسطینی اتھارٹی‘ اسرائیل اور امریکا میں اختلاف
واشنگٹن نے کہا ہے کہ وہ غزہ کو فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول میں لانے کے حق میں ہے جب کہ اس تجویز کو نیتن یاہو نے کھلے عام مسترد کر دیا ہے۔
فلسطینی حقوق کے علمبرداروں نے بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی لیوریج استعمال کریں جس میں اربوں ڈالر کی امداد بھی شامل ہے تاکہ اسرائیلی حکومت پر فلسطینیوں کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oPeivOZ
No comments