Breaking News

جانتے ہیں ایران حوثیوں کی ہر طرح سے مدد کرتا رہا ہے، امریکا

وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ایران پر عائد کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایڈرین واٹسن کا کہنا تھا کہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں میں ایران ملوث ہے، ایران نے حوثیوں کو ڈرونز، میزائل اور تکنیکی معلومات فراہم کیں۔

امریکی ترجمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایران طویل عرصے سے خطے میں عدم استحکام کیلئے حوثیوں کی حوصلہ افزائی میں اس طرح کی مدد کرتا رہا ہے،ایران بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے کی منصوبہ بندی میں پوری طرح ملوث تھا۔

جبکہ ایران کی جانب سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں میں ملوث ہونے کے امریکی الزامات مسترد کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے صدر جوبائیڈن نے 2024کے لئے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا، بجٹ میں مختص کی گئی مجموعی رقم وزارت دفاع، توانائی، محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس سروسز پر خرچ کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق بجٹ میں 800 ملین ڈالر یوکرین کی امداد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

امریکی صدر نے یوکرین، اسرائیل اور ایشیا پیسیفک کے لیے 106 ارب ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم انہیں کانگریس سے تعاون حاصل نہ ہوسکا۔

سلامتی کونسل پھر غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے میں ناکام

دفاعی بجٹ میں مجموعی طور پر تین فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سروسز سے وابستہ اہلکاروں کی تنخواہوں کی مد میں پانچ اعشاریہ دو فیصد اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Hx5tG3Z

No comments