امریکا نے ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی
واشنگٹن: امریکا نے ترکیہ کو 23 ارب ڈٓالر مالیت کے 40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ترکیہ کو ایف-16 فراہم کرنے کی منظوری ترک پارلیمنٹ کی جانب سے سویڈن کو نیٹو کی رکنیت دینے کی اجازت کے بعد دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کانگریس نے ترکیہ کے ساتھ 23 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کی منظوری دی تھی اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے جمعے کی رات کو ہی اس کی توثیق کردی۔
امریکا نے ترکیہ کے علاوہ یونان کو 8.6 ارب ڈالر مالیت کے جدید ایف-35 جنگی طیاروں کی فراہمی کی منظوری بھی دی ہے۔
خیال رہے کہ ترکیہ اور امریکا نیٹو اتحادی ہیں اور یونان مغربی فوجی بلاک کا بھی حصہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ترکیہ نے جیسے سویڈن کی نیٹو رکنیٹ کی منظوری کے دستاویزات واشنگٹن کو فراہم کیے، اس کے بعد امریکا نے بھی ایف-16 کی فراہمی کی توثیق کردی۔
امریکا سے 40 ایف-16 طیاروں اور اس کے آلات کی وصولی سے ترکیہ کے پاس موجود 79 ایف-16 طیاروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوگا اور دفاعی صلاحیت میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KWT2EXC
No comments