Breaking News

کینیڈا کے 2019 اور 2021 کے عام انتخابات میں بھارتی مداخلت کا انکشاف

کینیڈا کے 2019 اور 2021 کے عام انتخابات میں بھارتی مداخلت کا انکشاف ہوا ہے، حکام نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجار کی ہلاکت کے ایک ماہ بعد پھر سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشمکش دیکھنے میں آرہی ہے۔ 2019 اور 2021 میں کینیڈا میں ہونے والے عام انتخابات میں بھارتی مداخلت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

کینیڈا کی جانب سے انتخابات میں بھارتی مداخلت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ غیرملکی مداخلت کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے حکومت سے تفصیل مانگ لی ہے۔

غیرملکی مداخلت کی تحقیقات کیلئےگزشتہ سال ستمبر میں کمیشن بنایا گیا تھا۔ کینیڈا کے وفاقی کمیشن نے کہا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے مبینہ مداخلت کا جائزہ لے رہا ہے

کمیشن کی ابتدائی سماعتیں 29 جنوری کو شروع ہونگی جبکہ قومی سلامتی کی خفیہ معلومات اور انٹیلیجنس کو عوام کے سامنے ظاہر کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

کمیشن کی عبوری رپورٹ 3 مئی کو متوقع ہے جب کہ حتمی رپورٹ رواں سال کے آخر تک متوقع ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3NKSFai

No comments