ایران فوج کے اہلکار نے 5 ساتھیوں کو موت کی نیند سلادیا
ایرانی فوج کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے باعث 5 فوجی جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایران کے صوبے کرمان میں فوجی اڈے پر پیش آیا، واقعہ کے بعد اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے وقت اہلکار اپنے بیریکس میں آرام کررہے تھے، تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کرنے کی وجہ کیا تھی۔
دوسری جانب ایران کے دمشق حملے کا بدلہ لینے کے عزم کے چند گھنٹے بعد عراق میں امریکی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔
ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے عراق میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ تہران نے بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا اور شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنی ایلیٹ فورسز کی رہائش گاہ پر ہونے والے مہلک حملے کے لیے اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے کہا کہ اس حملے میں ایک عراقی اور ممکنہ امریکی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
برطانیہ: طوفان ”ایشا“ کے ٹکرانے کے بعد ایمبرو وارننگ جاری
سینٹکام نے X پر کہا کہ مغربی عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی طرف سے الاسد ایئربیس کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد بیلسٹک میزائل اور راکٹ داغے گئے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HcZkegE
No comments