’ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سرفہرست صدارتی اُمیدوار‘
ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کی ریاست آئیوا میں ری پبلکن کاکس میں سرفہرست صدارتی امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئیوا کاکس میں ابھی یہ بات بھی سامنے نہیں آئی کہ دوسرے نمبر پر ری پبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار کسے منتخب کیا گیا ہے۔
آئیوا کاکس میں سخت سردی کے باوجود ری پبلکن پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے نومبر کے صدارتی الیکشن میں اپنا امیدوار چننے کے لیے بحث و مباحثے میں حصہ لیا اور ووٹ ڈالے۔
2020میں ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیوا کاکس میں 97 فیصد ووٹ لے کر تمام امیدواروں پر غیرمعمولی سبقت لے لی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس بار بھی سرفہرست امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ ری پبلکن پارٹی میں دوسرے نمبر پر کون ہوگا، فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سانٹیس جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے، بزنس مین وویک رام سوامی یا اقوام متحدہ میں امریکا کی سابق سفیر نکی ہیلی دوسرے نمبر پر آئیں گی۔
موبائل فون استعمال کرنے سے روکنے پر لڑکی نے خودکشی کرلی
ڈی سانٹیس دوسرے نمبر پر آئے تو ان کا بحیثیت صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ہونے کا مستقبل دھندلانے کا خدشہ ہے۔ پارٹی امور سے متعلق آئیوا ڈیموکریٹس کی کاکس بھی جاری ہے تاہم اس کے لیے آن لائن ووٹنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7BnwZRg
No comments