یوکرین میں اسلحہ کی خریداری میں اربوں ڈالر کی کرپشن
یوکرین کا کہنا ہے کہ اس نے 40 ملین ڈالر کی اسلحے کی بدعنوانی کی اسکیم کا پردہ فاش کیا۔
یوکرین کی سیکیورٹی سروس (SBU) کے مطابق یوکرین کی ایک اسلحہ فرم کے ملازمین نے وزارت دفاع کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر روس کے ساتھ جنگ کے لیے 100,000 مارٹر گولے خریدنے کے لیے مختص کیے گئے تقریباً 40 ملین ڈالر کے غبن کی سازش کی.
ایس بی یو نے کہا کہ پانچ افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے جن میں سے ایک شخص کو یوکرین کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔ جرم ثابت ہونے پر انہیں 12 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
یوکرین کی وزارت دفاع نے کرپشن اسکیم کی تصدیق کی ہے جس سے روس کے تقریباً دو سال پرانے حملے سے پریشان ملک پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
ایس بی یو نے کہا کہ ایک تحقیقات نے وزارت دفاع کے حکام اور ہتھیار فراہم کرنے والے لیویو آرسنل کے مینیجرز کو بے نقاب کیا ہے جنہوں نے گولوں کی خریداری میں تقریباً 1.5 بلین ہریونیا [$40 ملین] چرائے تھے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/83woyTX
No comments