امریکا کی اسرائیل کو غزہ سے متعلق نئی جنگی ترغیب
امریکا نے اسرائیل کو غزہ جنگ کے 100 دن مکمل ہونے کے بعد نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے ٹارگیٹڈ اور کم شدت کی کارروائیاں کرنے کی ترغیب دی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا غزہ میں "کم شدت” کی کارروائیوں میں منتقلی کے بارے میں اسرائیل کے ساتھ "شدت سے” بات کر رہا ہے۔
اسرائیل نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ وہ انکلیو سے کچھ فوجیوں کو ہٹا رہا ہے جب کہ گزشتہ ہفتے ایک فوجی ترجمان نے کہا تھا کہ فورسز مزید ٹارگٹڈ آپریشنز کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
دریں اثناء غزہ میں شہریوں کی شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
امریکا نے کئی ہفتوں سے اسرائیل سے تبدیلی کے لیے عوامی مطالبات کیے ہیں لیکن اس نے کسی بھی ٹائم فریم یا ریڈ لائنز کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ یہ فیصلے اسرائیل کے رہنماؤں پر منحصر ہیں۔
جان کربی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ اس منتقلی کا صحیح وقت ہے اور ہم اب ایسا کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فضائی حملوں کو کم کرنے اور زیادہ محدود صلاحیت میں کام کرنے کے لیے "کچھ پیشگی اقدامات” کیے ہیں تاہم حالیہ دنوں میں اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/R4VuPsM
No comments