امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیدی
امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نازی جرمنی جیسی زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ خود کو اقتدار میں لانے کے لیے امر یکی جمہوریت کو قربان کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر بائیڈن کا پنسلوینیا سے 2024 کی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ اور ان کے حامی 2024 انتخابات میں بھی سیاسی تشدد چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرائمری الیکشن میں نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ ریاست کولو راڈو کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
ٹرمپ نے پرائمری الیکشن میں نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی
کولوراڈو کی عدالت نے 6 جنوری کو بغاوت میں ملوث ہونے پر سابق امریکی صدر ٹرمپ کو نااہل قرار دیا تھا، ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے ریپبلکنز نامزدگی کی دوڑ میں بدستور سرفہرست ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2NXHq6U
No comments