Breaking News

مسلمان ڈاکٹر کا کارنامہ : ذیابیطس کے زخموں کا جدید علاج دریافت

ذیابیطس کے مریضوں میں کوئی بھی چھوٹی چوٹ یا چھالا یا السر انفیکشن کا زیادہ شکار ہوتا ہے، پیروں کے پٹھے بھی ٹھیک سے کام نہیں کر پاتے ہیں، جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، انفیکشن کے علاج میں تاخیر السر یا گینگرین یعنی ٹشو کی موت کا باعث بن سکتی ہے۔

اس حوالے سے بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ بائیوٹیکنالوجی کے پروفیسر اسد اللہ خان نے اپنی دس سالہ تحقیق کے بعد ایک خصوصی ’’فوٹو ڈائنیمک تھراپی‘‘ ایجاد کی ہے جس میں خاص قسم کے لیکیویڈ اور لیزر کی مدد سے ذیابیطس کے پاؤں کے السر کا علاج کامیابی کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) سے تیس مریضوں کے علاج کی اجازت مل گئی ہے، اب تک دو مریضوں کا کامیاب علاج بھی کیا جا چکا ہے۔ ذیابیطس کے پاؤں کا السر وہ زخم ہے جو زیادہ تر ذیابیطس کے مریضوں کے پیروں پر ظاہر ہوتے ہیں۔

ذیابیطس

ذیابیطس کے کچھ مریض اپنے پیروں میں خون کی خراب گردش محسوس کرتے ہیں اس طرح چھالے اور زخموں کا پتہ نہیں چلتا بعض اوقات یہ اس طرح کے زخم یا السر متعدی بن جاتے ہیں جب ان کا پتہ نہ چلایا جائے اور علاج نہ کیا جائے۔

اطلاع کے مطابق دنیا میں تقریبا 50 کروڑ ذیابیطس کے مریض ہیں جن میں سے تقریباً 20 سے 30 فیصد مریضوں کو پیروں کا السر ہے۔ کل فُٹ السر کے مریضوں میں سے 20 فیصد مریضوں کے پاؤں کو کاٹنا پڑتا ہے اور 10 فیصد مریضوں کی موت ہو جاتی ہے جس کی وجہ وقت پر علاج نہیں ملنا، وقت پر مرض کا پتا نہیں چلنا تاکہ اس کا حتمی علاج ہوسکے۔

ذیابیطس کے پاؤں کے السر کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر، علاج کو آسان اور سستا بنانے کے لئے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ بایوٹیکنالوجی کے پروفیسر اسد اللہ خان نے ایک دس سال کی ریسرچ میں ایک خاص قسم کی تھراپی کی ایجاد کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ جس کا نام فوٹو ڈائنیمک تھراپی ہے اس تھراپی کے ذریعہ ذیابیطس کے فٹ السر کا علاج بآسانی محض 14 دن ایک خاص قسم کی لیزر کی مدد سے کیا جا سکتا ہے۔

پروفیسر اسد اللہ خان نے بھارتی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) سے ابتدائی طور پر تیس مریضوں کے علاج کی اجازت مل گئی ہے، اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں اب تک ذیابیطس کے فٹ السر کے دو مریضوں کا کامیاب علاج بھی کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی کھلے زخم یا خاص کر فٹ السر کے زخم کے علاج کے لئے ہم نے اپنی دس سال کی ریسرچ میں ایک خاص تھراپی ایجاد کی ہے جس میں ایک لیکیوڈ اور لیزر کی مدد سے علاج کیا جا رہا ہے، زخم پر پہلے لیکیویڈ لگایا جاتا ہے پھر خاص قسم کے لیزر کی مدد سے اس فٹ السر کا علاج کیا جاتا ہے۔

ذیابیطس میں پاؤں کا السر کیا ہے؟

ذیابیطس میں پاؤں کا السر ایک ایسا کھلا زخم ہے جو عام طور پر ذیابیطس والے شخص کے پاؤں کے نیچے ہوتا ہے،اس کی بنیادی وجہ خون میں گلوکوز (شوگر) کی بلند سطح ہوتی ہے۔

ابتدائی طور پر یہ زخم ایک معمولی چوٹ، جلنے یا شدید سردی کی وجہ سے شروع ہو سکتا ہے جس پر فوری توجہ نہ دی جائے تو ذیابیطس کی عام پیچیدگیوں کی وجہ سے ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ ذیابیطس کے 34 فیصد مریضوں کو پاؤں کا السر ہوسکتا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VN5sSgt

No comments