صرف ایک دن میں مکمل ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا انتخابی عمل
دنیا کی تیسری سب سے بڑی جمہوریت انڈونیشیا میں 14 فروری کو ہونے والے انتخابات ایک دن میں مکمل ہوں گے جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انڈونیشیا جو کہ دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بھی ہے جہاں 14 فروری بروز بدھ کو عام انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں۔ مسلم ملک کے عوام حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے صدر اور نائب صدر کے لیے امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔
اس انتخابات میں قانون ساز اسمبلی اور مقامی حکومتوں کے لیے عہدیداروں کا چناؤ بھی کیا جائے گا۔ 14 فروری کو ہونے والے الیکشن میں کُل 204.8 ملین انڈونیشی عوام ووٹ کاسٹ کریں گے۔ انتخابات میں 18 سیاسی پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں۔
صدارتی عہدے کے لیے انڈونیشیا میں تین امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں ابوو سوبیانتو، انیس بسویدان اور گینجر پرانوو شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان انتخابات میں میں 56 ایسے امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں، جن پر بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ رجسٹرد امیدواروں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہے۔
انڈونیشیا میں ووٹ ڈالنے کے لیے 18 کے بجائے 17 سال کی عمر کی حد مقرر ہے جبکہ پولنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے رکھا گیا ہے۔ 1.7 ملین انڈونیشی بیرون ملک سے بھی ووٹ ڈالیں گے۔
ملک کے معروف جزیرے جاوا پر رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 115 ملین سے زائد ہے۔ انڈونیشی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں نسشتوں کی تعداد 580 ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JDSR5d0
No comments