Breaking News

ناک کے بغیر پیدا ہونے والی بچی کی دلخراش داستان

ویسے تو دنیا بھر میں روزانہ سیکڑوں یا ہزاروں کی تعداد میں بچے پیدا ہوتے ہیں، جن میں سے کئی بچے پیدائشی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔

تاہم چند بچے ایسی حالت میں بھی پیدا ہوتے ہیں، جن کا اس دنیا میں کوئی علاج ہی نہیں ہوتا ان کی جسامت میں قدرتی کمی بیشی مرتے دم تک ان کے ساتھ رہتی ہے۔

TESSA

برطانیہ کی رہائشی ٹیسا کا شمار بھی ایسے ہی بچوں میں ہوتا ہے لیکن اس کے والدین کی دن رات کی محنت اور بچی کی خود اعتمادی نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

یہ نوجوان لڑکی ٹیسا جسے "وولڈیمورٹ” کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ وہ بغیر ناک کے پیدا ہوئی تھی اپنی منفرد شکل اور خوش نزاجی کی وجہ سے نمایاں ہے۔

child

برائٹ سائیڈ کی رپورٹ کے مطابق ٹیسا ایک غیر معمولی بیماری یا کمی کے ساتھ پیدا ہوئی تھی جسے پیدائشی ارہینیا کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کی ناک نہیں ہے۔ ٹیسا کو اپنی زندگی کے آغاز سے ہی مخصوص چیلنجز کا سامنا رہا تاہم ان رکاوٹوں اور پریشانی کے باوجود ٹیسا بے مثال جوش و جذبے کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے۔

ارہینیا کی علامت اس وقت ظاہر ہوتی ہے جب مادر رحم میں ناک کی نشوونما نہیں ہوتی جس کی وجہ سے چہرے پر ناک نہیں بن پاتی، اس کے ساتھ ہی دماغ کا وہ حصہ جو خوشبو اور بدبو کو پہچاننے کا ذریعہ ہے وہ بھی کارآمد نہیں ہوتا۔

ٹیسا کے والدین گرین اور ناتھن ایونز نے اس کی پیدائش سے کچھ ماہ قبل ہونے والی الٹرا ساؤنڈ رپورٹ میں سب کچھ ظاہر ہونے کے باوجود اس صدمے کو برداشت کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس بچی کی مکمل دیکھ بھال اور پرورش کریں گے۔

people

ٹیسا نے ناک کے بغیر اپنی زندگی کو ڈھال لیا ہے وہ اپنے منہ سے سانس لینے پر انحصار کرتی ہے اور سونگھنے کی حس کی کمی کے باوجود بھی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزار رہی ہے۔

اس کے والدین کا کہنا تھا کہ ٹیسا نے سب کو غلط ثابت کیا ہے، اس نے سب کی توقعات سے بڑھ کر خود کو اچھا دکھایا، اس نے یہ بھی ثابت کیا کہ وہ ایک پرفیکٹ لڑکی ہے جب بھی وہ کسی سے ملتی ہے تو اس کا موڈ خوشگوار ہوتا ہے اور وہ عام بچوں کی طرح ہنستی کھیلتی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Jkb06VO

No comments