Breaking News

غزہ میں خوراک کی قلت: امریکا نے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

غزہ میں لاکھوں نہتے شہریوں کے غذائی بحران کے دوران امریکا نے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اب الجزائر کی طرف سے لائی گئی قرارداد پر ووٹنگ کے لیے اجلاس کر رہی ہے جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امریکا نے شدید غذائی بحران کے باوجود ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی۔ چین، روس سمیت 13 اراکین نےجنگ بندی کی حمایت کی جب کہ برطانیہ نے غزہ میں جنگ بندی کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کا کہنا ہے کہ یہ غزہ جنگ بندی کی قرارداد کا وقت نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ اگر الجزائر کی قرارداد منظور ہوتی ہے تو وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات کے خلاف کام کرے گی۔

انہوں نے کہا یہ کونسل جو بھی اقدام کرتی ہے اس سے مدد ملنی چاہیے اور ان حساس اور جاری مذاکرات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے لیکن ہمیں یقین ہے کہ یہ قرارداد ان مذاکرات پر منفی اثر ڈالے گی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ADE8yrj

No comments