ٹرین ڈرائیور کرکٹ میچ دیکھتے رہے حادثے میں 14 افراد ہلاک
بھارت کے وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ڈرائیور فون پر کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں خوفناک حادثہ ہوا جبکہ میزبان بھارت نے ایک روزہ ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کا مقابلہ کیا تھا۔
وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ حادثہ اس لیے پیش آیا کہ ٹرین ڈرائیور موبائل فون پر کرکٹ میچ دیکھنے میں مشغول تھے۔
ریلوے کے وزیر کا کہنا ہے کہ اب ہم ایسے نظام نصب کررہے ہیں جو ایسی کسی بھی واقعے کا پتا لگا سکیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈرائیور ٹرین چلانے پر پوری توجہ مرکوز رکھیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں کرکٹ کے دیوانے کروڑوں کی تعداد میں موجود ہیں۔
گزشتہ دنوں حکام نے اسٹیشن ماسٹر اور تین دیگر ملازمین کو اس وقت برطرف کر دیا جب ایک بھاگتی ہوئی مال بردار ٹرین نے بغیر ڈرائیور کے 70 کلومیٹر (40 میل) کا سفر طے کیا۔
تقریباً 50 گاڑیاں تقریباً دو گھنٹے تک سولو پر چلنے کے بعد ان افراد کو غفلت برتنے پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
یاد رہے کہ بھارت کے پاس دنیا کے سب سے بڑے ریل نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/UhrxTm4
No comments