مودی سرکار پر بین الاقوامی دباؤ بڑھ گیا، اقوام متحدہ کا بڑا مطالبہ
مودی سرکار پر بین الاقوامی دباؤ بڑھ گیا ہے جرمنی اور امریکا کے بعد اقوام متحدہ نے بھی وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کیلیے شفاف اور بر وقت کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں شکست کے خوف سے مودی سرکار نے ملک بھر میں خوف کی فضا قائم کر رکھی ہے اور بی جے پی حکومت کی جانب سے کرپشنکو منظر عام پر لانے والوں کی آوازوں کو بزور طاقت دبایا جا رہا ہے اور انہیں خاموش کر دیا جاتا ہے۔
مودی حکومت نے انتخابات سے قبل اپنے مخالفین پر کاری وار کرتے ہوئے گزشتہ دنوں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ ارند کجریوال کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ عام آدمی پارٹی کے دفتر کو بھی سیل کر دیا گیا جس پر اب دنیا بھر سے آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اروند کیجریوال پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والوں میں سے ایک بی جے پی میں شامل ہوگیا۔
اروند کیجریوال کی غیر قانونی گرفتاری پر امریکا اور جرمنی پہلے ہی تحفظات کا اظہار کر چکے تھے اور اب اقوام متحدہ نے بھی اس حوالے اپنی آواز بلند کر دی ہے۔
ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اروند کیجریوال کا معاملہ انصاف کے اصولوں کے تحت حل کرے اور امید کرتے ہیں کہ بھارت میں سب کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی شخصیات کو تحفظ فراہم کیا جائے،ہرکوئی آزادانہ ماحول میں ووٹ ڈالنے کے قابل ہو۔
دوسری جانب بھارتی تجزیہ کارون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کئی برسوں میں بی جے پی کو کروڑوں روپے کی غیر قانونی فنڈنگ کی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی حقوق نہ دے کر مودی سرکار نے پھر خود کو پُرتشدد حکومت ثابت کیا۔
انڈین ایکسپریس لکھتا ہے کہ پہلے بھی بی جے پی کی جانب سے کانگرس پر 210 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد اور اکاؤنٹس منجمد کیے گئے۔ مودی سرکار نے الیکشن ہارنے کے خوف سے کانگریس کو 1800 کروڑ کا نوٹس انفارسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے جاری کرایا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/cKwxgfC
No comments