ماسکو حملے کے بعد دہشتگردوں کا کیا ارادہ تھا؟ تفتیشی حکام کا اہم انکشاف
روس کے دارالحکومت ماسکو کے کراکس سٹی ہال میں دہشت گردی کے واقعے کے نتیجے میں 100سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، تاہم تفتیشی حکام نے دہشت گردوں کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکوحملے کے بعدملزمان روس یوکرین سرحد کی جانب فرار ہوئے، رابطہ کار نے دہشت گردوں کوحملے کے بعد یوکرین سرحد جانے کی ہدایت دی۔
تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کویوکرین پہنچنے پرانعام دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، مگر دہشتگردوں کے یوکرین فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔
دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا ہے کہ روس امن کانفرنس میں شرکت کا ارادہ نہیں رکھتا۔
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے کہا کہ روس کے ساتھ جنگ کے حل کے لیے مذاکرات زیلنسکی کے ”امن فارمولے”پر پہلی اور دوسری سربراہی ملاقاتوں کے درمیان ہو سکتے ہیں۔
اسرائیل نے غزہ کے اسکولوں کو فوجی اڈا بنا دیا، اقوام متحدہ
لیکن زاخارووا نے کہا کہ روس ایسی کانفرنس میں شرکت کا ارادہ نہیں رکھتا کیونکہ زیلنسکی کا فارمولا کسی کام کا نہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/liQpw5c
No comments