یونیورسٹی کے لاپتہ ہونے والے طالب علم کی لاش کہاں سے ملی؟
اس ماہ کے شروع میں لاپتہ ہونے والے یونیورسٹی کے نوجوان طالب علم ریلی اسٹرین کی لاش پولیس کو مل گئی۔
سیکیورٹی حکام کو حال ہی میں یونیورسٹی آف میسوری کے 22 سالہ طالب علم ریلی اسٹرین کی لاش ملی ہے، اس ماہ کے شروع میں نیش وِل شہر کے ایک بار سے طالب علم کو نکال دی گیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہو گیا تھا۔
میٹروپولیٹن نیش وِل پولیس کے مطابق جمعہ 22 مارچ کو مغربی نیش وِل میں دریائے کمبرلینڈ سے لڑکے کی باقیات برآمد کی گئیں۔ دریا میں گھومنے والے کچھ افراد نے ریلی کی لاش کو دیکھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا۔
حکام کے مطابق تفتیش کاروں نے متاثرہ شخص کی شناخت اسٹرین کے طور پر کی ہے، اس نے وہی قمیض اور گھڑی پہن رکھی تھی جس پہنے ہوئے وہ لاپتہ ہوا تھا۔
پولیس کو بظاہر کوئی مشتبہ علامت نظر نہیں آئی لیکن لاش کے پوسٹ مارٹم کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ اسٹرین کے اہل خانہ کو اس دریافت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹرین 8 مارچ کو لاپتہ ہوا تھا جب وہ نیش وِل دوستوں سے ملنے گیا تھا۔ اگلی صبح، اس کے ایک دوست نے پولیس کو کال کی وہ لاپتہ ہوگیا ہے۔
اسٹرین لیوک برائن کے بار میں تھا جہاں سے اسے باہر نکال دیا گیا۔ وہاں لگے ایک قریبی ویڈیو کیمرے کی فوٹیج میں مبینہ طور پر اسٹرین کو ٹھوکر کھا کر زمین پر گرتے اور پھر اٹھ کر چلے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق اس کے لاپتہ ہونے کے چند دن بعد، دو ٹک ٹاکرز نے دریا کے کنارے اسٹرین کا بینک کارڈ دیکھا تھا۔
ٹینیسی الکوحل بیوریج کمیشن (ٹی اے بی سی) نے اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ آیا اس رات اسٹرین کو بہت زیادہ شراب تو نہیں دی گئی تھی، تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/8CMqvkp
No comments