غزہ جنگ بندی پر CIA چیف نے کیا کہا؟
سی آئی اے چیف کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا امکان باقی ہے۔
امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا ابھی بھی امکان موجود ہے اگرچہ بہت سے پیچیدہ مسائل ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی سماعت میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اب بھی اس طرح کے معاہدے کا امکان موجود ہے اور جیسا کہ میں نے کہا یہ ہمارے اسرائیل، قطری اور مصری ہم منصبوں کے ساتھ بہت قریب سے کام کرنے سے ممکن ہو رہا ہے اور ہماری طرف سے کوشش کی کمی نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت سخت عمل ہے مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی کامیابی کی ضمانت دے سکتا ہے میرے خیال میں صرف ایک چیز جس کی آپ ضمانت دے سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ جنگ بندی کا متبادل بدتر ہے۔
غزہ جنگ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے ہونے والے مذاکرات گزشتہ چند ہفتوں میں امید افزا نظر آرہے ہیں لیکن حالیہ دنوں میں اس میں تاخیر ہوئی ہے۔ حماس اور اسرائیل دونوں ہی ایک دوسرے پر لچک کا الزام لگاتے ہیں۔
مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے حوالے سے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں "کم از کم چھ ہفتوں کے لیے فوری اور پائیدار جنگ بندی” کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال دل دہلا دینے والی ہے جیسا کہ ہم غزہ کو اضافی امداد پہنچاتے ہیں، ہم یرغمالیوں کو رہا کرنے والے معاہدے کے حصے کے طور پر کم از کم چھ ہفتوں کے لیے فوری اور پائیدار جنگ بندی کے لیے بلا روک ٹوک کام کرتے رہیں گے۔
قبل ازیں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ جل بائیڈن اور میری جانب سے امریکا اور دنیا بھر میں مسلمانوں کیلئے مبارکباد اور دعائیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/AOZUSJM
No comments