Breaking News

کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم یافتہ بھارتی نوجوان قتل

اعلیٰ تعلیم کے لیے کینیڈا میں موجود 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو گولیاں مار کر بےدردی سے قتل کر دی اگیا۔

مقامی حکام کے مطابق ایک 24 سالہ بھارتی طالب علم کو کینیڈا میں اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ جنوبی وینکوور میں کار کے اندر بیٹھا تھا۔

وینکوور پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 12 اپریل کو قریبی رہائشیوں کی جانب سے فائرنگ کی اطلاع دینے کے بعد چراغ انٹیل کی لاش ایک گاڑی کے اندر سے ملی۔

ابھی تک واقعے کے سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وینکوور پولیس شہر کے سن سیٹ نیبرہوڈ میں راتوں رات ہونے والے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔ 11 بجے کے قریب افسران کو ایسٹ 55 ایونیو اور مین اسٹریٹ پر اس وقت طلب کیا گیا جب رہائشیوں نے گولیاں چلنے کی آواز سنی۔ پولیس جب موقع پر پہنچے تو مقتول کی لاش گاڑی میں تھی۔

متاثرہ خاندان نے 40,000 کینیڈین ڈالر کے ہدف کے ساتھ ایک فنڈ قائم کیا ہے تاکہ اس کی لاش کو ہندوستان واپس لایا جا سکے۔ فنڈ جمع کرنے والے شخص نے اپیل کی کہ میرا نام انوراگ دہیا ہے اور میں اپنے چھوٹے بھائی کے لیے مدد یا عطیات کی تلاش کر رہا ہوں۔

ہریانہ سے تعلق رکھنے والا ایک بین الاقوامی طالب علم چراغ انٹیل، جو 2022 میں اپنی تعلیم کے لیے وینکوور آیا تھا، شہر میں ایک حالیہ قتل کی وجہ سے المناک طور پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اہل خانہ نے ان کی لاش لانے کے لیے بھارتی حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے۔ ان کے والد ہریانہ حکومت کے ریٹائرڈ ملازم ہیں۔ چراغ کے بھائی رومیت انٹیل نے بتایا کہ کھانا کھانے کے بعد وہ اپنی گاڑی میں کہیں جانے کے لیے گیا جب اسے گولی مار دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چراغ نے حال ہی میں ایم بی اے مکمل کیا ہے اور وہ ورک ویزا پر تھا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/0E2RWUi

No comments