Breaking News

بھارت: ریپ کی شکار لڑکی کو کپڑے اتارنے کا حکم، مجسٹریٹ کیخلاف مقدمہ درج

بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع کراؤلی میں گینگ ریپ کی شکار لڑکی کو دفتر میں کپڑے اتارنے کا حکم دینے والے جوڈیشل مجسٹریٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ 30 مارچ کو پیش آیا۔ دج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ متاثرہ لڑکی گینگ ریپ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ رویندر کمار کے دفتر پہنچی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے دفتر میں آنے کا کہا گیا جبکہ اس کے اہل خانہ اور پولیس اہلکاروں کو باہر رہنے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ: شوہر کا بیوی کو بھوت یا شیطان کہنا ظلم نہیں، بھارتی عدالت

جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی سے کپڑے اتارنے اور چوٹیں دکھانے کو کہا تاہم اس نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے کپڑے نہیں اتار سکتی۔

بعدازاں، لڑکی نے اس متعلق والدہ اور بھائی کو بتایا جنہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی راجستھان ہائی کورٹ کے ویجیلنس رجسٹرار اجے چوہدری موقع پر پہنچے اور مجسٹریٹ سے بند کمرے میں تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

انہوں نے اس سلسلے میں ایک تفتیشی افسر مقرر کیا گیا جو جوڈیشل مجسٹریٹ رویندر کمار سے تحقیقات کرتے گا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/lSyo7b8

No comments