اپنی شادی کی تقریب میں جانے والی دلہن پر قاتلانہ حملہ
اہل خانہ کے ہمراہ سج سنور کر اپنی شادی کی تقریب میں جانے والی دلہن پر نامعلوم مسلح ملزم نے قاتلانہ حملہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست ہہار میں پیش آیا۔ قاتلانہ حملے میں دلہن خوش قسمتی سے محفوظ رہیں تاہم ان کے والد ہلاک ہوگئے۔
مقتول کی شناخت بہاری سنگھ کے نام سے ہوئی جبکہ دلہن نیما کماری اسپتال میں زندگی موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ اہل خانہ نے بتایا کہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ہم سب بیٹی کو لے کر بھلونی دھام مندر جا رہے تھے۔
بہاری سنگھ کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ زمینی تنازع پر پیش آیا، میرے کزن نے ہم سب گھر والوں پر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کیں۔ پولیس آفیس کمار سنجے نے کہا کہ ملزم جلد ہی گرفت میں آ جائے گا۔
گزشتہ روز ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن نے اضافی جہیز کا مطالبہ کرنے پر طیش میں آ کر دولہا اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا تھا۔
رسومات سے چند لمحے قبل لڑکے والوں کی طرف سے اضافی جہیز کا مطالبہ سامنے آیا تھا جس پر ہر کوئی حیران رہ گیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ہمیں 15 مربع فٹ زمین کا ٹکرا دیا جائے۔
جب لڑکی والوں نے انکار کیا تو لڑکے والوں نے سخت تنقید کی تھی۔ اس پر لڑکی والے طیش میں آگئے تھے، دلہن نے اہل خانہ اور رشتے داروں کے ساتھ مل کر دولہے میاں اور اس کے گھر والوں کو اغوا کیا تھا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ہم نے دولہے کو کار اور اہل خانہ کیلیے تحائف خریدنے کیلیے 10 لاکھ روپے ادا کیے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے زمین خرید کر دینے کا مطالبہ کیا۔
معاملے کا عمل ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی تھی۔ دلہن والوں نے شادی منسوخ کرتے ہوئے تقریب کے اخرات کی مد میں دولہے والوں سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس کی موجودگی میں لڑکے والوں نے 20 لاکھ روپے اخراجات کی مد میں ادا کیے تھے اور بارات دلہن کے بغیر واپس لوٹ گئی تھی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/YfqNyn5
No comments