دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون نے ووٹ ڈال دیا، ویڈیو وائرل
نئی دہلی : گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ پانے والی دنیا کی سب سے پستہ قد بھارتی خاتون نے پہلی بار ووٹ ڈال کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا۔
بھارتی شہر ناگپور میں پیدا ہونے ہونے والی دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون جیوتی کشن جی اس سال 30 برس کی ہوگئیں، ان کا قد صرف 2 فٹ یا 61 اعشاریہ95 سینٹی میٹر ہے۔
مذکورہ خاتون نے مہاراشٹرا ناگپور کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈال کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اس موقع پر جیوتی کشن جی نے تمام سے ووٹرز سے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیوتی کشن جی نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، میرا آپ سب کو یہ پیغام ہے کہ ووٹ ڈالنا آپ کا حق ہے اور اس حق کو ضرور استعمال کریں۔
یاد رہے کہ سال 2011ء میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ملنے پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے جیوتی کشن جی نے کہا تھا کہ یہ ریکارڈ ملنے کے بعد میں اپنے بارے میں بہتر محسوس کررہی ہوں اور خود کو مقبول اور اہمیت کی حامل سمجھ رہی ہوں۔
دنیا کی سب سے پستہ قد لڑکی جیوتی کشن جی کی والدہ رنجنا کے مطابق میری بیٹی کا قد 5 سال تک اوسط قد تھا، یہ ایک مخصوص بیماری کے باعث مزید قد نہیں نکال سکی۔
جیوتی کشن جی نے سال2012ء میں نیپال کے سب سے پستہ قد مرد چندر بہادر ڈنگی سے ملاقات کی، اس جوڑی نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 57ویں ایڈیشن کے لیے ایک ساتھ پوز بھی دیا تھا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/4lNBSqC
No comments