یہودیوں کیخلاف دشمنی میں اضافہ دیکھا ہے، امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم نے بدقسمتی سے یہودیوں کیخلاف دشمنی میں اضافہ دیکھا ہے.
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے مسلم مخالف جذبات میں بھی اضافہ دیکھا، اس بارے میں ہم یہاں اور دنیا بھر میں ناقابل یقین حد تک فکرمند ہیں، ہم کسی کو کسی بھی شکل میں نفرت پھیلاتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ تنازع کے جلد خاتمے اور پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تنازع کا حل مسلمانوں، یہودیوں، عیسائیوں اور خطے کے ممالک کے مفاد میں ہے۔
انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دوریاستی حل ہی آگے کا راستہ ہے۔ جانتے ہیں دوریاستی حل ناقابل یقین حد تک مشکل ہے۔ دوریاستی حل ناقابل یقین حدتک تاریک نظر آتا ہے
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ فلسطینی عوام سے مفاہمت کا راستہ تلاش کرنا اسرائیلی وسیع ترسلامتی مفاد میں ہے، مسئلہ حل نہیں ہوا تو اسرائیل کے سیکیورٹی خدشات 7 اکتوبر سے پہلے جیسے ہونگے۔
ترجمان نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر دنیا بھر میں بڑھتی نفرتیں باعث تشویش ہے۔ وزیرخارجہ نے متعدد مواقعوں پرغزہ صورتحال پر بات کی۔
میتھیو ملر نے کہا کہ جب تنازعے پر فریقین کا غیرانسانی رویہ دیکھتے ہیں تو ایک لائسنس مل جاتا ہے۔ غزہ کی موجودہ صورتحال کسی کےمفادمیں نہیں ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/JKUiTVL
No comments