اسرائیلی فوج آبادکاروں کے حملوں کی حمایت بند کرے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے اسرائیلی افواج سے مغربی کنارے میں آباد کاروں کے حملوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے حملوں کی حمایت بند کرے۔
یہ مطالبہ اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے ایک فوجی چھاپے کے دوران فلسطینی نوجوان کی شہادت اور مغربی کنارے میں دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ہفتے کے روز درجنوں آباد کاروں نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع المغایر گاؤں پر دھاوا بولا تھا جس میں ایک فلسطینی شہید اور کم از کم 25 دیگر زخمی ہوئے تھے جب ایک 14 سالہ اسرائیلی آباد کار لاپتہ ہو گیا۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ترجمان روینا شمداسانی نے کہا کہ اسرائیل، قابض طاقت کے طور پر مقبوضہ مغربی کنارے میں امن عامہ اور تحفظ کو جہاں تک ممکن ہو، بحال کرنے اور یقینی بنانے کے لیے اپنی طاقت میں تمام اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا اس ذمہ داری میں فلسطینیوں کو آباد کاروں کے حملوں سے بچانا، اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے غیرقانونی استعمال کو ختم کرنا شامل ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/CXuYW4o
No comments