106 سالہ ضعیف امریکی نے دنیا کو حیران کردیا
ٹیکساس : ایک سو چھ سالہ ضعیف امریکی شہری نے ہزاروں فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔
عمر کے ساتھ ساتھ انسان کی صحت اور مستعدی کم ہوتی چلی جاتی ہے، تاہم کچھ مستقل مزاج لوگ اپنی صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور اپنے کارنامے سے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیتے ہیں۔
ایک ایسا ہی 106 سالہ امریکی شہری بھی ہے جس نے عزم و ہمت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ہزاروں فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
106-year-old Alfred “Al” Blaschke jumps out of a plane to become the oldest person to perform a tandem skydive pic.twitter.com/VyPA4ugADW
— Guinness World Records (@GWR) May 9, 2024
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شہری الفریڈ ال بلاشیک نے 106 سال اور 327 دن کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ایک بار پھر اپنا نام درج کروالیا۔
اس سے قبل الفریڈ ال بلاشیک نے سال 2020 میں 103 سال کی عمر میں دنیا کے معمر ترین شخص کے طور پر جہاز سے چھلانگ لگا کر اسکائی ڈائیونگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
تاہم ان کا ریکارڈ ایک سوئیڈش خاتون رت لینیا انگیگراڈ لارسن نے 103 سال اور 259 دن کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کر کے توڑ دیا تھا۔
لیکن اب الفریڈ ال بلاشیک نے 106 سال اور 327 دن کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کر کے ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/iU1CzYG
No comments