لڑکی کو کار سمیت جلا کر مار دیا گیا
نوجوان لڑکی کو کار کے اندر جلا کر مار دیا گیا، فنگر پرنٹس کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسکی شناخت کی۔
امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ٹیمپے میں آخر بار مرسڈیز ویگا نامی 22 سالہ لڑکی کو رات 9:15 دیکھا گیا تھا جب وہ اپنے اپارٹمنٹ کمپلیکس سے نکل کر کہیں جارہی تھی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں ویگا اپنے چہرے کو نیچے کیے ہوئے چلتی دکھائی دے رہی ہے۔
مرسڈیز ویگا نے 16 اپریل کی رات کو اپنی فون لسٹ میں موجود کئی لوگوں کو ٹیکسٹ بھی کیا۔ اس میں سے ایک پیغام میں اس نے لکھا کہ ’میں بہت عجیب محسوس کر رہی ہوں، جیسے کہ شاید مجھے کہیں نہیں جانا چاہیے۔‘
17 اپریل کی صبح ہرکوہالا فائر ڈپارٹمنٹ ایریزونا کے مغرب میں آئی ٹین ہائی وے کے ’شمالی علاقے‘ میں پولیس کو جلتی ہوئی کار کی اطلاع ملی۔
فائر فائٹرز نے 2018 ماڈل کی شیورلیٹ مالیبو کو جلتا ہوا پایا جبکہ آگ بجھانے کے بعد اہلکاروں کو پچھلی سیٹ پر ایک مردہ انسانی جسم کو دیکھا۔
تفتیش کاروں نے فنگر پرنٹس کا استعمال کرتے ہوئے کار کے اندر پائی جانے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ مرسڈیز ویگا کے طور پر کی ہے۔
ماریکوپا کاؤنٹی میڈیکل ایگزامینر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی موت کی وجہ مختلف زخم اور جلنا ہے۔
موت کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لڑکی کو بندوق کی گولی بھی لگی جس نے اس کی موت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ گاڑی کے اندر بلیچ کی بدبو بھی آرہی تھی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کار کے سامنے والے حصے میں دستانے، بلیچ اور پچھلی سیٹ میں ہلکے سیال مادے کی موجودگی بھی پائی گئی ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/N76alz0
No comments