آسٹریلین نائب وزیر کو نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
آسٹریلیا کی رکن پارلیمنٹ اور نائب وزیر صحت 37 سالہ برٹنی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نشے دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
نائب وزیر صحت برٹنی لاؤگا نے یہ دعویٰ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ کسی اور کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے لیکن افسوس یہ بہت سے لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے۔
برٹنی لاؤگا نے لکھا کہ میڈیکل ٹیسٹوں سے میرے جسم میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جو مجھے زبردستی دی گئی اور اس نے مجھے کافی متاثر کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بالکل ٹھیک نہیں کیونکہ ہمیں منشیات یا حملے کے خطرے کے بغیر اپنے شہر میں زندگی سے لطف اندوز ہونے کی آزادی ہونی چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برٹنی لاؤگا نے 28 اپریل کو اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔
پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ شکایت پر معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم کسی اور کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آنے کی اطلاع نہیں ملی، شہریوں سے درخواست کی ہے اگر اس متعلق کوئی معلومات ہیں تو پولیس سے شیئر کریں۔
کوئنز لینڈ ہاؤسنگ کی وزیر میگھن سکینلون نے ان الزامات کو حیران کن اور خوفناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برٹنی کوئینز لینڈ کی پارلیمنٹ میں ایک ساتھی، ایک دوست اور نوجوان خاتون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ خواتین غیر متناسب طور پر گھریلو، خاندانی اور جنسی تشدد کا شکار ہوں، ہماری حکومت خواتین کے تحفظ اور تشدد کو روکنے کیلیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/w2TjAKp
No comments