اسرائیلی حملے میں فلسطینیوں کے زندہ جلنے پر امریکا ’احتیاط‘ تک محدود
امریکا نے رفح میں ‘تباہ کن’ حملے کے بعد اسرائیل سے شہریوں کی حفاظت پر زور دیا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کے مطابق امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے فوجی حملے سے "تباہ کن تصاویر” کے بعد شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر طرح کی احتیاط برتے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے کربی کے حوالے سے بتایا کہ "اسرائیل کو حماس کا تعاقب کرنے کا حق ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس حملے میں حماس کے دو سینئر دہشت گرد مارے گئے جو اسرائیلی شہریوں کے خلاف حملوں کے ذمہ دار تھے لیکن جیسا کہ ہم واضح کر چکے ہیں، اسرائیل کو شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاط برتنی چاہیے۔
انہوں نے کہا ہم فعال طور پر [اسرائیلی فوج] اور زمینی شراکت داروں کو اس بات کا اندازہ لگانے کے لیے کہہ رہے ہیں کہ آخر ہوا کیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
اسرائیل کو غزہ میں عام شہریوں کو مارنے کے لیے استعمال کیے جانے والے ہتھیار فراہم کرنے پر امریکا پر کڑی تنقید کی جاتی رہی ہے۔
غزہ کے حکام کے مطابق اتوار کی شب جیسے ہی اسرائیلی میزائلوں نے کیمپ پر حملہ کیاتو آگ تیزی سے پھیل گئی جس سے کیمپ جل گیا اور کم از کم 45 افراد شہید ہو گئے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/DAGbZ1S
No comments