Breaking News

گرفتاری کا خدشہ، ٹرمپ نے جج پر سنگین الزام عائد کردیا

نیویارک:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ باز نہ آئے،گیگ آرڈر کے باوجود جج پر پھر الزام عائد کردیا۔

عدالت کے باہر بات کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ متنازع جج مقدمے میں سیاست کر رہا ہے۔

سابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہش منی کیس بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی ہے، مقدمے کے ذریعے انتخابی مہم سے روکا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ مقدمہ فوری خارج کیا جائے تاکہ انتخابی مہم جاری رکھ سکوں۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہش منی کیس اپنے اختتام کے قریب ہے، فیصلہ الیکشن سے قبل آسکتا ہے۔

دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل رائفلز ایسوسی ایشن سے انتخابات کے سلسلے میں ایک بار پھر مدد مانگ لی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدارتی الیکشن میں فنڈنگ کے لیے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر این آر اے سے رجوع کر لیا ہے، این آر اے نے گزشتہ الیکشن میں ٹرمپ کے لیے 30 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی تھی۔

ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثے پر امریکا کا ردعمل

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ٹکساس کے شہر ڈیلاس میں این آر اے کنونشن میں جو بائیڈن کی گن کنٹرول پالیسی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ آئین اسلحہ رکھنے کی اجازت دیتا ہے مگر بائیڈن انتظامیہ ایسا نہیں چاہتی، بارڈر پر کنٹرول نہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد ملک میں آ چکے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/eJ9ywU0

No comments