توہم پرست گھرانے نے سانپ کے کاٹنے سے ہلاک نوجوان کی لاش کے ساتھ کیا کیا؟
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں توہم پرست گھرانے نے سانپ کے کاٹنے سے ہلاک طالب علم کی لاش کے ساتھ بہیمانہ سلوک کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر آباد میں 20 سالہ موہت کمار کو سانپ نے ڈنس لیا تھا جس کے بعد گھر والے اسے اسپتال منتقل کرنے کے بجائے جھاڑ پھونک کرانے میں مصروف ہوئے اور یوں نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔
جھاڑ پھونک کے بعد جب موہت کمار کو اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ فیملی نے اس کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے توہم پرستی کے تحت موہت کمار کی لاش کو دو دنوں تک ندی میں اس امید پر ڈبو کر رکھا کہ وہ دوبارہ زندہ ہو جائے گا۔
لیکن جب یہاں بھی ناکامی ملی تو انہوں نے لاش کو ندی سے باہر نکالا جو بُری طرح سڑنے گلنے لگی تھی۔ فیملی نے جب موہت کمار میں کوئی حرکت نہیں دیکھی تو پھر مجبوراً آخری رسومات ادا کیں۔
پولیس کے مطابق معاملے کا علم ہوا ہے تاہم اس متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، پولیس کو شکایت موصول ہوئی تو تحقیقات کا آغاز کریں گے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/TXef4VH
No comments