غزہ میں 15ہزار بچے شہید، 79 ہزار ٹن بارود برسایا گیا
غزہ پر اسرائیل کی 250 دنوں سے جاری وحشیانہ بمباری اور کارروائیوں میں مظلوم فلسطینیوں کی شہادتوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
سرکاری میڈیا آفس نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے 250ویں دن کے موقع پر اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق غزہ میں 37,202 افراد کی شہادت کی دستاویز کی گئی ہے اور مزید 10,000 افراد لاپتہ ہیں۔
15,694 بچے مارے جا چکے ہیں۔ قحط کی وجہ سے 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 498 طبی عملہ جان سے گیا جب کہ 15 صحافی مارے گئے۔
متاثرین میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ 17,000 بچے اپنے والدین میں سے کسی کے بغیر یا صرف ایک کے ساتھ رہ رہے ہیں۔
غزہ سے 5000 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے 79 ہزار ٹن دھماکہ خیز مواد گرایا گیا ہے۔ 206 آثار قدیمہ اور ورثے کے مقامات تباہ ہو چکے ہیں۔ تباہی سے ہونے والے ابتدائی نقصانات کا تخمینہ 33 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ کینسر کے 10,000 سے زیادہ مریض موت کے خطرے سے دوچار ہیں اور انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔
71,338 فلسطینیوں کو نقل مکانی کی وجہ سے وائرل ہیپاٹائٹس انفیکشن ہے۔ 60,000 حاملہ خواتین صحت کی دیکھ بھال کی کمی کی وجہ سے اپنے بچوں کو کھونے کے خطرے میں ہیں۔ 350,000 دائمی مریض ادویات کی کمی کی وجہ سے خطرے میں ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/kAYU4X0
No comments