کویت: آتشزدگی میں 50 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد گرفتاریاں
کویت نے مہلک آتشزدگی کے واقعے کے بعد ذمہ داراوں کا تعین کرنے کے لیے گرفتاریاں شروع کر دیں۔
کویتی حکام نے جمعرات کو کہا کہ عمارت میں آگ لگنے کے الزام میں تین افراد کو مشتبہ قتل عام کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
آتشزدگی کے خوفناک واقعے میں 50 غیرملکی کارکن ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر ہندوستانی تھے۔ اپنے پیاروں کے غم میں لواحقین اور دوستوں غم سے نڈھال ہیں۔
تین فلپائنی بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔
منیلا میں حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد کویت سٹی کے جنوب میں چھ منزلہ عمارت میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
تیل کی دولت سے مالا مال کویت کی 40 لاکھ سے زیادہ آبادی غیرملکیوں پر مشتمل ہے، جن میں سے اکثر کا تعلق جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا سے ہے جو تعمیراتی اور خدمات کی صنعتوں میں کام کرتے ہیں۔
امیر کویت کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے اسباب کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
کویتی نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے کہا ہے کہ آگ کا شکار ہونے والی عمارت کے مالک کو تحقیقات مکمل ہونے تک حراست میں لیا گیا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Vs4m6xd
No comments