Breaking News

ایک اور ملک کے نائب صدر کا فوجی طیارہ لاپتہ ہو گیا

افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کو لے جانے والا طیارہ لاپتہ ہو گیا۔

صدر کے دفتر نے کہا ہے کہ ملاوی کے نائب صدر اور نو دیگر افراد کو لے جانے والا ایک فوجی طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

51 سالہ نائب صدر ساؤلوس چلیما کو لے جانے والا طیارہ پیر کو دارالحکومت لِلونگوے سے روانہ ہوا لیکن تقریباً 45 منٹ بعد شمال میں تقریباً 370 کلومیٹر (230 میل) دور مزوزو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنی طے شدہ لینڈنگ میں ناکام رہا۔

طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے بعد اڑان بھری۔

malawi

ملاوی کے صدر لازارس چکویرا کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوی ایشن حکام کا طیارے سے رابطہ اس وقت منقطع ہو گیا جب وہ "رڈار سے دور ہو گیا”۔

چکویرا کو لاپتہ طیارے کی اطلاع ملاوی کی مسلح افواج کے سربراہ نے دی، پھر تلاشی آپریشن کا حکم دیا اور بہاماس کا دورہ منسوخ کر دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "طیارے کے ریڈار سے دور ہونے کے بعد سے رابطہ کرنے کی تمام کوششیں اب تک ناکام ہو چکی ہیں۔”



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/is64URE

No comments