Breaking News

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن اسرائیلی حملے میں شہید

حماس کے رہنما کا کہنا ہے کہ کوئی بھی معاہدہ جس میں جنگ بندی کو شامل نہ کیا جائے وہ ’معاہدہ نہیں ہے‘۔

حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ نے اپنی بہن کی حالیہ شہادت کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی کوئی بھی تجویز جو غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے خاتمے کی ضمانت نہیں دیتی ہے، ’’معاہدہ نہیں‘‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجرمانہ دشمن یہ سوچتا ہے کہ میرے خاندان کو نشانہ بنانے سے ہمارا موقف یا مزاحمت کا موقف بدل جائے گا، تو وہ فریب میں مبتلا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک نے تمام ممکنہ لچک فراہم کی، اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ان تمام منصوبوں پر اتفاق کیا جو تجویز کیے گئے تھے بشرطیکہ اس کا نتیجہ جرائم کا خاتمہ، جارحیت کا خاتمہ، اور غزہ کی پٹی سے مکمل انخلاء ہو۔

ہنیہ کی بہن ان 10 افراد میں شامل ہے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ شاتی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/sdOmoFI

No comments