Breaking News

روس سے جنگ، جرمن وزیر دفاع کا اہم بیان

جرمن وزیر دفاع بورس پیسٹوریس کا کہنا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں جرمنی کو روس سے جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا، ملک میں لازمی فوجی سروس کو فوری طور پر پھر سے لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ روس سے جنگ کیلئے تیاری سن 2029 سے پہلے مکمل کرنا ہوگی اور اس کے لیے تربیت، اقتصادی اور فوجی سازوسامان پر توجہ مرکوز کرنا پڑے گی۔

اس سے قبل فرانس کے صدر ایمانویل میکروں کا بھی ایک بیان سامنے آیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر روس نے محاذ جنگ عبور کرکے پیش قدمی کی اور کیف نے مدد مانگی تو روس سے لڑنے کیلئے فرانس اپنی فوج یوکرین بھیج دے گا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے یوکرین کو روس پر حملوں کے لیے امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے دو سینئر عہدیداروں نے یوکرین کو روس کے اندر امریکی تباہ کن ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی اجازت دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن روس پر حملے کے لیے یوکرین کو امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہے ہیں، وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی یوکرین کو روس پر حملوں کے لیے امریکی ہتھیار استعمال کرنے کا سگنل دے دیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو اس بات کی تشویش ہے کہ آیا یوکرین روسی حملوں کو پسپا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بھی یا نہیں۔

امریکی صدر بائیڈن کی مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

رپورٹ کے مطابق امریکا روس کو ٹیکنالوجی کی مبینہ فراہمی اور بیجنگ کے خلاف اقدامات پر بھی غور کر رہا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/1RgwPWE

No comments