سعودی ولی عہد کا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ پٹی میں جنگ کو فوری روکنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا العربیہ نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے حج کے لیے آئے اہم عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فلسطین اور غزہ کا مسئلہ فوری حل طلب مسئلہ ہے۔ ہم غزہ میں انسانی جانوں کا ضیاع روکنے اور قتل عام روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی تجویز کے حوالے سے جاری کردہ حالیہ قراردادوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ سعودی عرب، عالمی برادری سے مشرقی یروشلم پر مشتمل سنہ 1967 سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے مطالبے کی تجدید کرتا ہے۔
سعودی ولی عہد نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ضروری ہے۔ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں امن کا حصول ناممکن ہے۔
اس موقع پر انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے پوری مسلم امہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد بھی پیش کی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/e5OVARc
No comments