Breaking News

شہزادی کیتھرین کینسر کی تشخیص کے بعد پہلی بار منظر عام پر

لندن : برطانیہ کی شہزادی کیتھرین کینسر کی تشخیص کے بعد گزشتہ روز پہلی بار منظر عام پر آئیں، انہوں نے بادشاہ چارلس کی سالگرہ کے موقع پر ملٹری پریڈ کی تقریب میں شرکت کی۔

شہزادی کیتھرین جو کیٹ مڈلٹن کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں وہ گذشتہ سال دسمبر سے کسی عوامی سرگرمی میں نظر نہیں آئیں اور رواں سال مارچ میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ کیموتھراپی کروا رہی ہیں۔

Princess

غیرملکی یوٹیوب چینل برائٹ سائیڈ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری تقریب میں شرکت کیلئے وہ اپنے بچوں شہزادہ جارج ، شہزادی چارلوٹ اور پرنس لوئس کے ہمراہ شاہی گاڑیوں کے جلوس میں بکنگھم پیلس سے روانہ ہوئیں، کئی ماہ بعد انہیں اپنے درمیان دیکھ کر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

FIRST Time

شہزادی کیتھرین خوبصورت سفید جوڑے میں ملبوس ایک گاڑی میں سوار تھیں اور راستے میں کھڑے عوام ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان کو دیکھ کر ہاتھ لہرا رہے تھے جواب میں انہوں نے اور ان کے تینوں بچوں نے بھی لوگوں کا جم غفیر دیکھ کر ہاتھ اٹھائے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Cancer Diagnosis

مستقبل کی 42 سالہ ملکہ بکنگھم پیلس کی بالکونی میں آئیں اور انہوں نے وہاں سے نیچے موجود پرجوش عوام کی حوصلہ افزائی کی جو تقریب دیکھنے آئے تھے۔

Washington

 

اس موقع پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی بڑی تعداد نے ان کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا اور خیر مقدمی کلمات کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

london

برطانیہ کا ہر شخص کیٹ مڈلٹن کی خوبصورتی اور شائستگی کی دل کھول کر تعریف کرتے ہوئے دعا گو تھا اور پر امید تھا کہ شہزادی کیٹ مکمل صحت یاب ہوکر دوبارہ اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔

Kate Middleton

یاد رہے کہ 42 سالہ شہزادی کا شمار دنیا کی ان خواتین میں ہوتا ہے جن کی سب سے زیادہ تصاویر بنائی گئیں ہیں، شہزادی کیٹ نے تقریبا 3 ماہ قبل یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کی کیمو تھراپی چل رہی ہے جس کے بعد سے برطانوی عوام افسردہ اور شہزادی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے تھے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/bzR6Jnt

No comments