Breaking News

حج کے دوران کتنی اموات ہوئیں؟ سعودی وزیرصحت کا اہم بیان

ریاض:سعودی وزیرصحت فہدالجلاجل کا کہنا ہے کہ اس سال حج کے دوران شدید گرمی کے باعث ایک ہزار 301 اموات ہوئیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر صحت نے بتایا کہ ان اموات میں 83 فیصد وہ افراد تھے جو بغیر پرمٹ کے حج کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر پرمٹ افراد نے صحت سے متعلق ہدایات پرعمل نہیں کیا، جن میں سے 95 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جمعے کے خطاب اور نماز سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

سربراہ برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے جمعہ کی نماز کے خطاب کا دورانیہ کم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

نئے احکامات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کا خطاب اور نماز پندرہ منٹ کے اندر ادا کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

خانہ کعبہ کی چابی کے محافظ شیخ صالح الشیبی انتقال کر گئے

مقامی سعودی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ سخت گرم موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے، یہ تبدیلی سخت گرمیوں تک جاری رہے گی، جس کے بعد سابقہ روٹین پر عمل درآمد کیا جائے گا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/O0xVpGi

No comments