مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج پر حملے میں 5 اہلکار ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کھٹوعہ میں فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 5 اہلکار ہلاک جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔
حملہ آوروں نے پہلے ٹرک پر دستی بم پھینکا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ 48 گھنٹوں میں مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج پر دوسرا حملہ ہے۔ اتوار کو راجوڑی کیمپ پر حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا تھا۔
گزشتہ روز ضلع کُلگام میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا اور 6 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
علاوہ ازیں عظیم کشمیری آزادی پسند رہنما برہان وانی کے 8 ویں یوم شہادت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔
برہان وانی کے 8 ویں یوم شہادت کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بھارت مخالف جلسے، جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، برہان وانی کو 8سال قبل آج ہی کے دن بھارتی فوج نے شہید کر دیا تھا۔
برہان وانی 19 ستمبر 1994 کو پلوامہ کے گاؤں دداسر میں پیدا ہوئے،برہان وانی ڈاکٹر بننا چاہتے تھے، آٹھویں جماعت سے لیکر ہر کلاس تک 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرتے رہے۔
2010 میں قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے رشوت کے طور پر سگریٹ نہ دینے پر برہان وانی کو کزن سمیت شدید شدد کا نشانہ بنایا، تشدد اور بعد ازاں پولیس کی مسلسل ہراسگی سے تنگ آکر 16 سال کی عمر میں حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/KjqhLNl
No comments