’مائیکروفاسٹ غزہ میں رشتہ داروں کو فون کرنے پر پابندی لگا رہا ہے‘
مائیکروسافٹ امریکا میں فلسطینیوں پر غزہ میں رشتہ داروں کو فون کرنے پر پابندی لگا رہا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم فلسطینیوں نے ٹیک کمپنی مائیکروسافٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بغیر کسی وارننگ کے ان کے ای میل اکاؤنٹس کو بند کر رہی ہے اور انہیں اہم آن لائن سروسز سے منقطع کر رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے نے انہیں غزہ میں رشتہ داروں سے رابطہ کرنے کے لیے ویڈیو پلیٹ فارم اسکائپ، جو مائیکروسافٹ کی ملکیت ہے استعمال کرنے سے بھی روک دیا ہے۔
مائیکرو سافٹ نے کہا کہ زیربحث صارفین نے اس کی سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔ اس نے خطے کی بنیاد پر صارفین یا کالز کو مسدود کرنے سے بھی انکار کیا۔
Skype غزہ میں لوگوں سے رابطہ کرنے کا ایک سستا ذریعہ ہے جہاں بین الاقوامی کالیں ناقابل اعتبار اور مہنگی ہیں۔
اس ہفتے کے شروع میں فیس بک اور انسٹاگرام کی ملکیتی کمپنی میٹا نے کہا کہ وہ "صیہونیوں” کو نشانہ بنانے والی پوسٹوں کو ہٹانا شروع کر دے گی جب یہ اصطلاح سیاسی تحریک کے حامیوں کی نمائندگی کرنے کے بجائے یہودی لوگوں اور اسرائیلیوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/gpZ0JDE
No comments